Hum Madh_e_ALI main Dar pe bhi Lafzon ko Rawani dete hein
ہم مدحِ علیؑ میں دَار پہ بھی لفظوں کو روانی دیتے ہیں
کٹتی ہے زباں کٹ جائے مگر پیغام زبانی دیتے ہیں
شاہد ہے ادائے میثم بھی ہم ہیں وہ علیؑ کے دیوانے
جس پیڑ پہ پھانسی لگنی ہے اُس پیڑ کو پانی دیتے ہیں
پیشانیءِ حُر پر یہ کہہ کر رومال کو باندھا سرورؑ نے
جنت بھی فدا ہو جائے گی ہم ایسی نشانی دیتے ہیں
قربان ہوئے جب رن میں حبیبؑ پیغام دیا دُنیا کو عجیب
ہم اپنی ضعیفی کے بدلے مذہب کو جوانی دیتے ہیں
قاتل کو پلایا حیدرؑ نے لشکر کو پلایا سرورؑ نے
یہ ایسے گھرانے والے ہیں دشمن کو بھی پانی دیتے ہیں
عباسؑ کی تربت کے ہی قریب پانی نے ٹھہر کے بتلایا
میں بہتا ہوں عباسؑ مجھے جب اِذنِ روانی دیتے ہیں
عباسؑ نے پانی دریا کو چُلُو سے پلا کر بتلایا
مُٹھی میں ہے کوثر ہم خود ہی دریائوں کو پانی دیتے ہیں
حیدرؑ نے دعا ہے جب مانگی قدرت نے کہا اے میرے علیؑ
عباسؑ صورت میں تم کو ہم تیرا ہی ثانی دیتے ہیں
Comments
Post a Comment