Akeli hai ZEHRA s.a



کہاں جائے آخر

بیابان ہر سو
شکستہ ہے پہلو
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

رونے پہ پہرہ
مصائب کا سہرہ
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

درِ فاطمہ علیہ السلام کو جلایا ہے تم نے
کیا وعدہ اپنا بھلایا ہے تم  
تماچے نہ مارو 
مسلمانوں جائو
علی علیہ السلام کو بلاؤ
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

رونے پہ پہرہ
مصائب کا سہرہ
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام


بیاں کس سے جا کر کروں درد اپنا
ہے غیروں کی دنیا 
نہیں کوئی اپنا
کوئی جا کے بابا سے کہہ دو یہ جا کر
کہ لے جاؤ آ کر 
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

رونے پہ پہرہ
مصائب کا سہرہ
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام


اے لختِ جگر اے حسن ابنِ حیدر علیہ السلام
یہ نانا کے پہلو میں سونے نہ دیں گر
تم آ جانا پہلو 
میں سو جانا ماں کے
بقیع میں یہاں پر 
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

رونے پہ پہرہ
مصائب کا سہرہ
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام


شہہ کربلا علیہ السلام نے کہا رو کے ماں سے
یہ مظلوم بیٹے 
نے مظلوم ماں سے
اکیلا ہوں میں بھی،
اکیلی ہے زینب سلام اللہ علیہا
اکیلے ہیں بابا 
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

رونے پہ پہرہ
مصائب کا سہرہ
اکیلی ہے زہرہ علیہ السلام

Comments

Request Lyrics?

Name

Email *

Message *

Popular posts from this blog

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S

به طه به ياسين ALI FANI

Most Viewed

AZADAR AZA-KHANAY MAI AAO

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S