Main hoin Rohri , Suno meri Kahani

Qaseeda Khwan :
Hassnain Raza & Hassan Raza
Lyrics: Ustaad Waheed Jaffari

میری حرمت کا سندھو دریا ھے گواہ لوگو
مجھ کو اللہ کے ولیوں نے ھے چنا لوگو
مجھ کو سادات کی نسبت سے یہ عزت ہے ملی
یہ ملا کربلا سے مجھ کو ھے رتبہ لوگو

میں ہوں روہڑی سنو میری کہانی
میں روح رواں ہوں  میں روح رواں ہوں

مور شاہ جیسے ولی نے مجھے آباد کیا
مولا شبیر علیہ السلام  کو جس نے میرا مھمان کیا
مولا آئیں تو میری عرش سے نسبت کردی
میری بھی کربلا کے جیسی ھی عزت کردی
نو( 9)  محرم کو وہ آتے ھیں عنایت کرنے
آتے ھیں جن و ملک میری زیارت کرنے
 
مجھ کو جو موہ مصطفے' صل اللہ علیہ وآلھ وسلم  کا شرف بخشا ھے
میرے اللہ کا مجھ پہ یہ بڑا احساں ھے
ماہ ذالحج میں ہوں کعبہ و مدینہ بنتی
یہ سعادت مجھے ہر سال ہے ملتی رہتی
صدقے محبوب کے مقبول خدا کرتا ہے
دل سے آءو تو یہاں پر بھی وہ حج ھوتا ھے

وہ سدر دین ، قلندر بھی جہاں آتا ہے
پورا پنجاب اسی نام کا دم بھرتا ہے
ہند میں سندھ میں مشہور نام ہے میرا
تذکرہ دنیا کے ہر گھر میں عام ہے میرا
قلب مومن میں میری ہوتی ہے تعظیم بڑی
ہر کوئی کہتا ہے کہ کاش میں دیکھوں روہڑی

نور مولا شاہ کے میں نور سے نکھرتی ہوں
عرش والوں کو تو میں چاند نظر آتی ہوں
ہو اگر بگڑی تو بن جاتی ہے تقدیر یہاں
ہے یہاں شاہ نجف، روزہ شبیر یہاں
میدان کربلا کا خوب سماں ہوتا ہے
دونوں جانب سے ہی روضہ جو نظر آتا ہے

حاجنہ شاہ کا ، حیدر شاہ حقانی کا بیاں
خواجہ خزر کا وہ آستاں وہ بہر رواں
جان اللہ شاہ کا بیاں ، قصہ بیدل بیکس
مجھ سے نسبت ہے جو ولیوں کی وہ کیا بات ہے بس
ہے فخر مجھ کو بنی ہوں میں آستان ولی
ہے بنایا مجھے اللہ نے جنت کی گلی

مجھ کو اعزاز ہے ہوں اھل بیت کا ذاکر
لوگ کہتے ہیں مجھے آل نبی کا شاعر
جعفری لوگ جو مجھ کو وحید کہتے ہیں
عشق حیدر کے سبب مجھ سے پیار کرتے ہیں
در زھرہ پہ ہوا موت  ۔۔۔۔۔ میرا سخن
میرے شاگرد ہیں فرمان یہ حسنین و حسن

میں ہوں روہڑی سنو میری کہانی
میں روح رواں ہوں  میں روح رواں ہوں

⬇⬇Click here for video...⬇⬇

              Main hoon Rohri

Comments

Request Lyrics?

Name

Email *

Message *

Popular posts from this blog

به طه به ياسين ALI FANI

Akeli hai ZEHRA s.a

Most Viewed

AZADAR AZA-KHANAY MAI AAO

Akeli hai ZEHRA s.a

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S