DuA e AHAD urdu translation

 اے معبود،

اے عظیم نور کے پروردگار،

اے بلند کرسی کے پروردگار،

اے موجیں مارتے سمندر کے پروردگار،

اے توریت اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے،

اور اے سایہ اور دھوپ کے پروردگار،

اور اے قرآن عظيم کے نازل کرنے والے،

اے مقرب فرشتوں اور فرستاده نبیوں اور رسولوں کے پروردگار

اے معبود بےشک میں سوال کرتا ہوں...

بواسطہ تیری ذاتِ کریم کے..

بواسطہ تیری روشن ذات کے نور اور تیری قدیم بادشاہی کے..

اے زندہ، اے پائندہ، تجھ سے سوال کرتا ہوں

بواسطہ تیرے نام کے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور ساری زمینیں

بواسطہ تیرے نام کے جس سے بھلائی پائی پہلوں اور پچھلوں نے

اے زندہ! ہر زندہ سے پہلے

اور اے زندہ! ہر زندہ کے بعد

اور اے زندہ! جب کوئی زندہ نہ تھا

اے مُردوں کو زندہ کرنے والے

اے زندوں کو موت دینے والے

اے زندہ! نہیں کوئی معبود سوائے تیرے..

اے معبود پہنچا دے ہمارے مولا امام ہادی مہدی ع کو تیرے حکم سے قائم ہیں

خدا کی رحمتیں ان پر اور ان کے پاک بزرگوان ع پر...

تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں

میدانوں اور پہاڑوں اور خشکیوں اور سمندروں میں

میری طرف سے میرے والدین کی طرف سے

بہت دُرود جو ہم وزن ہو عرشِ الٰہی اور اس کے کلمات کی روشنائی کے

اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں...

اے معبود! میں تازہ کرتا ہوں ان کے لئے آج کے دن کی صبح کو...

اور جب تک زندہ ہوں باقی ہے یہ پیمان، یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے...

نہ ان سے مُکروں گا نہ کبھی ترک کروں گا.

اے معبود! قرار دے مجھے ان کے ساتھیوں اور ان کے دفاع کرنے والوں میں، 

حاجت برآری کے لئے ان کی طرف بڑھنے والوں،

ان کے احکام پر عمل کرنے والوں،

ان کی طرف سے دعوت دینے والوں،

ان کے ارادوں کو جلد پورا کرنے والوں،

اور ان کے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے.

اے معبود! اگر میرے اور میرے امام ع کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آماده کر رکھی ہے..

تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہو،

میری تلوار بے نیام ہو،

میرا نیزہ بلند ہو،

داعی حق کی آواز پر لبیک کہوں ںشہر اور گاؤں میں

اے معبود! دکھا مجھے حضرت ع کا چہرہٓ زیبا،

آپ ع کی پیشانیٓ درخشاں

ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سُرمہ بنا،

ان کی کشائش میں جلدى فرما،

ان کے ظہور کو آسان بنا،

ان کا راستہ وسیع کردے،

اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا،

ان کا حکم جاری فرما

اور ان کی قوت کو بڑھا

اور اے معبود! ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر،

اور اپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے...

کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قولِ حق ہے کہ ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں،

یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال اور افعال کا،

پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لئے اپنے ولی اور اپنے نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی دختر کے فرزند کو

جن کا نام تیرے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے نام پر ہے یہاں تک کہ وہ باطل کا نام و نشان مٹا ڈالیں،

حق کو حق کہیں اور اسے قائم کریں

اے معبود! قرار دے ان کو اپنے مظلوم بندوں کیلئے جائے پناہ اور ان کے مددگار جن کا تیرے سوا کوئی مددگار نہیں،

بنا ان کو اپنی کتاب کے ان احکام کے زندہ کرنے والے جو بُھلا دیے گئے،

بنا ان کو اپنے دین کے خاص احکام اور اپنے بنی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقوں کو راسخ کرنے والے، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر...

اے معبود! انہیں ان لوگوں میں رکھ جن کو تو نے ظالموں کے حملے سے بچایا..

اے معبود خوشنود کر اپنے نبی محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کو ان کے دیدار سے..

اور جنہوں نے ان کی دعوت میں ان کا ساتھ دیا،

اور رحم فرما ان کے بعد ہماری حالتِ زار پر..

اے معبود! ان کے ظہور سے اُمت کی اس مشکل اور مصیبت کو دور کردے،

اور ہمارے لیے جلد ان کا ظہور فرما...

کہ لوگ ان کو دور اور ہم ان کو نزدیک سمجھتے ہیں...

واسطہ تیری کی رحمت کا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے...

جلدی کیجئے.. جلدی کیجئے..

اے میرے مولا ع

اے صاحب الزّمان عج

#dua #ahad #urdu #Translation #duaahad #دعا_عهد #اردو

Comments

Request Lyrics?

Name

Email *

Message *

Popular posts from this blog

Akeli hai ZEHRA s.a

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S

MERA #HUSSAIN MUJHE #KARBALA BULAYEGA (RAZAABBASZAIDI)

Most Viewed

AZADAR AZA-KHANAY MAI AAO

Akeli hai ZEHRA s.a

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S