Rukh Se Ek Bar Kafan Aur Hata Do | Syed Raza Abbas Zaidi - Shahadat Mola Ali

 ھائے حیدرؑ کے جنازے پہ عجب منظر تھا

بیٹیاں قدموں سے لپٹی تھیں بصد آہ و بقا بڑھ کے شبرؑ نے جو چہرے سے کفن بند کیا دیکھکر بھائی کے چہرے کو یہ زینبؑ نے کہا رخ سے اک بار کفن اور ھٹادو بھیا میرے بابا کا مجھے چہرا دکھادو بھیا 1.آج بابا جو میرے گھر سے چلے جائینگے پھر مجھے شامِ غریباں میں نظر آنئیگے اتنے دن کیسے گزارونگی بتادو بھیا 2.جیسے اماں کی ردا میں تھی شفا نانا کی کیا یہ ممکن ھے کے اُٹھ جائیں میرےبابا بھی میری چادر میرے بابا کو اُڑھا دو بھیا 3.خون بابا کی جبیں سے وہ گرا تھا جس پے اپنے بابا کی نشانی میں بنالونگی اُسے میرے بابا کا مصلٰی مجھے لادو بھیا 4.کیسے بتلاؤں یہ دل غم سے پھٹا جاتا ھے کیا جدا باپ سے ھوکر بھی جیا جاتا ھے اپنی بہنوں کو فقط اتنا بتادو بھیا 5.ھائے شبیرؑ سے زینبؑ نے کہا رو روکر سُونا لگتا ھے عمامے کے بنا بابا کا سر سر پہ بابا کے عمامہ تو سجادو بھی 6.آرھی ھونگی بقیعہ سے صدا سن کے میری سر پہ بابا کے نا پڑجائے نظر اماں کی زخم اماں کی نگاھوں سے چھپادو بھیا 7.غم میں بابا کے تڑپتا ھے زرا دیکھو تو دور بیٹھا ھے بُلا لاؤ میرے غازیؑ کو پاس کچھ دیر تو بابا کے بٹھادو 8.گھر سے جاتا تھا جنازہ جو علیؑ کا باھر بیٹیاں کہتی تھیں زیشان و رضا رو روکر آخری بار تو بابا سے ملادو بھیا __________________________

Comments

Request Lyrics?

Name

Email *

Message *

Popular posts from this blog

Akeli hai ZEHRA s.a

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S

MERA #HUSSAIN MUJHE #KARBALA BULAYEGA (RAZAABBASZAIDI)

Most Viewed

AZADAR AZA-KHANAY MAI AAO

Akeli hai ZEHRA s.a

DEKHTE JANA ALI AKBAR A.S